Be aware of fraud company

#خبردار_ہوشیار_رہو
آج کل پاکستان کے مختلف شہروں میں چائینہ کی ایک کمپنی کو پروموٹ کیاجا رہا ہے" , Frangrance Land, Oriflame, TIENS "۔جو ہمارے غریب لڑکے اور لڑکیوں کو نوکری دینے کے بہانے ان سے پہلے 45000 ہزار بٹورتا ہے اور لڑکی یا لڑکے کا NIC اپنے پاس رکھ لیتا ہے۔ میں بتاتا ہوں کہ یہ بچوں کو 45000 دینے پر کیسے مجبور کرتا ہے۔سب سے پہلے یہ نوکری پر آنے کے لۓ انٹرویو پر بلاتا ہے انٹرویو میں یہ بچے سے 1500 فیس لے کر اور شناختی کارڈ لے کر اس کو 5 دن اپنے کام کے بارے میں کلاس دیتا ہے جس میں یہ بچے کو بڑے خواب گاڑی دیکھاتا ہے کہ اگے چل کر آپ لاکھوں کماؤ گے کم عمر میں کمپنی کی طرف سے گاڑی اور بائک ملے گی۔ اس طرح یہ بچوں سے 45ہزار لے کر اپنا غلام بنا لیتا ہے ۔یہ ایک پوری مافیہ ہے جسے کافی MNA سپورٹ کر رہے ہیں اعلی احکام سے گزارش ہے ایک دفعہ پھر سے ان کا پردہ فاش کردیاجاۓ
#خبردار___ہوشیار
اگر کوئی آپ کو جاب کی آفر کرے یا جاب کی ایڈ دیکھیں
کہ کمپیوٹر پر کام کرنا ہے یا انوائسز بنانی ہیں
اور بس تنخواہ بیس سے تیس ہزار اور کمپنی/ ادارے کا نام بھی نہ بتائے یا گول مول جواب دے
اور آپ کو کسی شہر میں آنے کو کہیں اس تاکید کے ساتھ تین چار ہزار روپے ساتھ لیتے آئیں
تو جاب کرنے سے انکار کر دیں اور اگر آپ چلے بھی جائیں اور کسی غیر معروف سی رہائشی جگہ یا ایسے دفتر میں آپ کو بیٹھائیں
جہاں کسی کمپنی کا بورڈ نہ لگا ہو
اور آپ سے رجسٹریشن/ ویریفیکیشن/ بینک اکاؤنٹ کھولنے کیلئے دو تین ہزار طلب کریں
اور
کہیں کہ آپ کو دو چار پانچ دن ٹریننگ دی جائے گی۔۔۔۔اس دوران کسی سے بات چیت نہیں کرنی۔۔۔۔موبائل کا استعمال نہیں کرنا تو پیسے جمع مت کروائیں۔۔۔۔۔فوراً گھر لوٹ جائیں۔۔۔۔بغیر کسی کی بات سنے۔
آپ کے ساتھ #فراڈ ہو رہا ہے۔
اور جس کمپنی کے نام پر ہو رہا ہے اس کا نام ہے #TIENS_International. Or Health care
اسی کمپنی کا دوسرا نام ہے #Tianshi
اگر آپ کا بیٹا/بھائی/شوہر جاب پر جانے کے بعد آپ سے دس پندرہ بیس چالیس ہزار روپے یکمشت یا تھوڑے تھوڑے کر کے منگوا رہا ہے
اور کھل کر اپنے کام کے بارے میں بھی آپ کو نہیں بتا پا رہا تو ہوشیار ہو جائیں۔
شاید وہ ایسی ہی کسی کمپنی کے ہتھے چڑھ چکا ہے۔
جہاں اسے 2* ، 3* کے چکر میں ڈال دیا گیا ہے۔۔۔۔۔فوراً سے پہلے گاڑی پکڑیں اور اُسے واپس لے آئیں
تقریباً ہر شہر میں انکے اڈے ہیں کراچی ۔۔حیدرآباد ۔۔ملتان۔۔۔۔۔فیصل آباد۔۔۔۔ساہیوال۔۔۔۔اوکاڑہ۔۔۔۔جھنگ۔۔۔۔۔لاہور۔۔۔۔۔وغیرہ
#مفادِ_عامہ میں اس پوسٹ کو اپنے فیسبک گروپس، پیجز، وال، واٹس ایپ گروپس میں پیسٹ کریں/ شئیر کریں۔
ہزاروں نوجوان اور خاندان لوٹے جا رہے ہیں اس طرح سے۔۔۔۔اس وقت صرف بھائی پھیرو میں 300 کے لگ بھگ بچے ان کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں۔
ملتان میں ان کی تعداد لگ بھگ 780 ہے جو مزید بڑھ رہی ہے۔
 اوکاڑہ میں بھی 3000 سے زائد ہے میں خود اس کمپنی میں 2500 دے چکا ہوں 
2500 سے 3000 روپے رجسٹریشن فیس وہ سب دے چکے ہیں۔
اور اب ان سے 40000 کا تقاضا کیا جا رہا ہے۔
آپ اس پوسٹ کو فیس بک اور واٹس پر لازمی کاپی پیسٹ/شئیر کریں۔

تاکہ لوگ لٹنے سے بچ جائیں۔

Comments