Update about special allownce in punjab
صوبائی صدر ایپکا پنجاب
جناب ظفر علی خان کا آج پاکپتن شریف میں
آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کالجز ونگ یونٹ پاکپتن شریف کے نومنتخب عہدیدران کی تقریب حلف برداری سے خطاب
انھوں نے کہا کہ بجٹ 2022میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے بہت سی مراعات حاصل کی گئی ہیں جن میں
تمام ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہوں میں شامل کر کے پے سکیل ریوائز اور یکم مارچ 2022سے 15فیصد سپیشل الاونس اور یکم جولائی سے 15فیصد ایڈہاک ریلیف حاصل کیا گیا
15فیصد سپیشل الاونس یکم ستمبر کو ملنے والی تنخواہوں میں یکم مارچ سے بقایا جات کے ساتھ ملنے جارھا ہے
لیکن ابھی تک
ایک ملک میں ایک نظام کے تحت تمام سرکاری ملازمین کو بلاتفریق ایک جیسے ہے سکیل اور الاونسسز نہیں دئیے جارھے
اس تفریق سے خاص اور عام سرکاری ملازمین کی تفریق ڈال دی گئی ہے
جو ایک اسلامی ملک میں ناانصافی کے زمرے میں آتا ہے
کسی کو یوٹیلیٹی الاؤنس سول سیکرٹریٹ الاونس ایگزیکٹو الاؤنس ٹیکینکل الاؤنس و دیگر الاونسسز سے نوازا گیا اور ساتھ یہ ریلیف بھی دیا گیا ہے
اس لئے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے اس تفریق کے خاتمے کے لئے ہم یکم ستمبر سے اپنے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کا آغاز کررھے ہیں
جس میں آپ تمام مرکزی صوبائی ڈویژنل ضلعی ایپکا عہدیدران اور شاہینوں کو اپنا اپنا بھرپور رول ادا کرنا ہوگا
ہمارے آئندہ کے لائحہ عمل میں
1- سپیشل الاونس جو ڈسپیرٹی ریڈیکشن الاؤنس کی مد میں پنجاب کے ملازمین کو
2021میں 25فیصد
اور 2022میں 15فیصد دیا گیا ہے
یہ موجودہ تمام ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہوں میں شامل کر کے پے سکیل ریوائز ہونے کے بعد موجودہ رننگ تنخواہ پر دیا جائے
اور اس کو پینشن فیکسشین فارمولے میں شامل کیا جائے
کیونکہ
یوٹیلیٹی الاؤنس سول سیکرٹریٹ الاونس ایگزیکٹو الاؤنس ٹیکینکل الاؤنس و دیگر الاونسسز کی مد میں 150فیصد الاونس دیا گیا ہے جس سے عام سرکاری ملازمین محروم ہیں
اس تفریق کو ختم کرنے کے لئے یہ سپیشل الاونس موجودہ رننگ تنخواہ پر دیا جائے
2-گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ کے موقع پر
بلوچستان اور کے پی کے کی طرز پر پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین کو بلاتفریق واپس کی جائے
3- ٹائم سکیل کے نوٹیفکیشن میں لفظ Same scaleکی بجائے Same Postلکھ کر جاری کیا جائے
تاکہ زیادہ سروس والے
جونئیر کلرکس
سنئیر کلرکس
اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ
ودیگر ملازمین سکیل نمبر ایک تا 17 اس ٹائم سکیل سے مستفید ہو سکیں
4 پٹرول کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کی وجہ سے ملازمین کو سفری سہولیات میں مشکلات پیش ارہی ہیں
کم از کم دو لیٹر پٹرول روزانہ خرچ ہورھا ہے جس کی قیمت پندرہ ہزار ماہانہ بنتی ہے
اس لئے
-کنوینس الاونس مہنگائی کے تناسب سے کم از کم دس ہزار روپے ماہانہ کیا جائے
6-میڈیکل الاونس کم از کم دس ہزار روپے کیا جائے
اور ساتھ سرکاری ملازمین کو صحت کارڈ کی سہولت فراہم کی جائے کہ
وہ سرکاری ہسپتال کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ ہسپتالوں سے بھی اپنا علاج کروا سکیں
صحت کارڈ پر ڈاکٹر کی چیک اپ فیس ۔ ٹیسٹ۔ آوٹ ڈور میڈیسن اور ہسپتال میں داخل ہونے کی صورت میں
آپریشن ودیگر سہولیات فراہم کی جائیں
6-ہاوس رینٹ نئے پے سکیل پر کم از کم 60فیصد تمام سرکاری ملازمین کو بلاتفریق ایک جیسے دیا جائے
جہاں پر سرکاری رہائش گاہ میسر نہیں وہاں سول سیکرٹریٹ کے ملازمین کی طرح پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین کو بھی ہاوس ہائرنگ ریکوزیشن کی سہولت فراہم کی جائے
7-اپگریڈیشن سے رہ جانے والی تمام پوسٹوں کو بلاتفریق اپگریڈ کیا جائے اور سروس سٹریکچر تیار کیا جائے
8-خالی آسامیوں پر بھرتی ریگولر کی بنیاد پر کی جائے اور حقدار ملازمین کو خالی اسامیوں پر پروموشن کے لئے ہر تین ماہ بعد محکمانہ ڈی پی سی کا انعقاد کیا جائے
9-سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر پلاٹ اور مکان فراہم کرنے کی سہولت فراہم کی جائے
اور جن کی رقم تنخواہوں سے عرصہ دراز سے کاٹی جارہی ہیں ان کو فوری طور پر پلاٹ اور مکان فراہم کئے جائیں دیگر کے لئے بھی یہ سہولت فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں
نومنتخب عہدیدران کی تقریب حلف برداری سے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن پاکپتن شریف کے ضلعی صدر جناب محمد عتیق بٹ جنرل سیکرٹری جناب زاہد گوہر سکھیرا ودیگر عہدیدران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے مرکزی صوبائی قیادت کی طرف سے جاری کردہ لائحہ عمل کے مطابق پاکپتن شریف میں آیپکا کے تمام ضلعی ایپکا عہدیدران اور شاہین ہمیشہ کی طرح بھرپور رول ادا کریں گے
اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے
ملک منور اقبال
Comments
Post a Comment